ملبورن، 24؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )امریکی ٹینس کھلاڑی وینس ولیمس نے روس کی ایناستاسیا پی کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیاہے اور وہ 23سال میں کسی گرینڈ سلیم کے آخری چار میں پہنچنے والی سب سے عمردراز کھلاڑی ہو گئیں ۔36برس کی وینس نے 6.4، 7.6 سے جیت درج کی۔اب وہ امریکہ کی کوکو وینڈے و یگے یا فرنچ اوپن چمپئن گاربائن مبروجا سے کھیلے گی۔اس سے پہلے 1994میں مارتنا نوراتی لو وا 37برس کی عمر میں ومبلڈن سیمی فائنل میں پہنچی تھیں ۔وینس گزشتہ سال ومبلڈن سیمی فائنل میں پہنچیں لیکن آسٹریلین اوپن میں 2003کے بعد یہاں تک پہنچی ہیں ۔